خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر بھرتیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر بھرتیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملازمین کی اسناد چھان بین کیلئے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے سپرد کردی گئیں ۔

اس سلسلے میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے وی سی پشاور یونیورسٹی کی اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں ،اسناد کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ۔

سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں کی فوری اور شفاف تصدیق یقینی بنائی جائے، شفاف بھرتیاں یقینی بنائی جائیں ، اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو دیگر اداروں کیلئے مثال بنائیں گے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اسپیکر چیمبر میں اسمبلی ملازمین کی تعلیمی اسناد متعلقہ حکام کے سپرد کردی گئی ہیں ۔

Scroll to Top