ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کے تمام 6 حلقوں پر ن لیگ کو برتری

ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں مسلم لیگ ن کو سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تمام اہم حلقوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔

65 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 15,842 ووٹوں کے ساتھ سبقت پر ہیں۔ آزاد امیدوار شہرناز ایوب 13,830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے بلال چودھری 13,880 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر 5,890 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری 13,098 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 4,752 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات کی مسلسل نگرانی، الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اہم حلقوں میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

Scroll to Top