سہ ملکی سیریز، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان داسن شانکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھے گی اور پچ بالنگ اور بیٹنگ دونوں کے لیے سازگار معلوم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر عثمان طارق اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ فاسٹ بولر سلمان مرزا اور ابرار احمد دوبارہ فائنل الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں اور ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ! سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

سری لنکا نے اپنی پچھلی فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کوسال مینڈس، کامِل مشارا، کوسال پریرا، جانتھ لیانیگے، داسن شاناکا، پوان رتھنا ایکے، وانندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، ماہیش تھیکشنا اور ایشان مالنگا موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

قومی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے اور فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔ سری لنکا کے لیے فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو شکست دینا ضروری ہے، ورنہ پاکستان سے شکست کی صورت میں بہتر رن ریٹ رکھنے والی ٹیم فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ کرے گی۔

Scroll to Top