بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی کی ترجمانی کر رہا ہے،عطاتارڑ

فضل نبی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

نوشہرہ میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا رویہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عوامی مسائل کی فکر نہیں، وہ تمام تر توجہ دھرنوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار نجی بینک ملازم مزید ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا واحد مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، جو کہ ان کے بقول غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں بلکہ میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ مجرم ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی کی ترجمانی کر رہا ہے جبکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے پی ٹی آئی بھارتی اور افغانی میڈیا کا سہارا لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ

عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے ہیں اور سیاسی بیانیے کے ذریعے کشیدگی بڑھانے میں مصروف ہے۔

Scroll to Top