پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نشانے پر ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے 104 ٹیسٹ میچز کے دوران یہ کارنامہ حاصل کیا، جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
مچل اسٹارک نے 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور 14 سال کے کیریئر میں 101 ٹیسٹ میچز میں 412 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اسٹارک کو ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں اور امکان ہے کہ وہ یہ اعزاز 4 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حاصل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے بھارت کے خلاف میچ میں 51سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں مچل اسٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔





