وزیر اعلی سہیل آفریدی نے احساس امید پروگرام کا اجراء کردیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خصوصی بچوں کے لیے “احساس اُمید پروگرام” کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “احساس اُمید پروگرام” کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شدید معذوری کے شکار 10 ہزار خصوصی افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے،،رقوم براہِ راست مستحقین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق پروگرام پر جنوری تا جون 2026 تک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔مستحقین کا انتخاب زکوٰت مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ہوگا۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ نے خصوصی بچوں کے سکولوں کے لیے 23 نئی گاڑیاں حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ ہزار ارب کا مقدمہ مل کر اسلام آباد کے ایوانوں میں لڑیں گے،احمد کنڈی

بریفنگ کےدوران بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خریداری پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے،معذور افراد کو 2000 الیکٹرک، 2500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکل فراہم کئے گئے،معاونتی آلات و اشیاء پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے لاگت آئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہاکہ کمزور طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس ہے، وہی ہمارا راستہ ہے،زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائے۔

وزیراعلی نے ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت تمام اقدامات اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، وفاقی حکومت نے 5300 ارب کی کرپشن کی، کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کے سکولوں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے خصوصی بچوں کے سکولوں میں تمام ناپید سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Scroll to Top