آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان ایئر فورس نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،ائیر چیف مارشل

آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان ایئر فورس نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،ائیر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ایئر فورس کی شاندار کارکردگی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو بھرپور شکست دی گئی۔ پاکستان ایئر فورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا شاندار اور منہ توڑ جواب دیا، جس سے دشمن کے عزائم ناکام ہوئے۔

ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ 10 مئی کو دشمن کے دفاعی نظام کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس سے پاکستان ایئرفورس کی مہارت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی پاکستان ایئر فورس کی بہترین تربیت، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

گریجویشن پریڈ کے دوران کیڈٹس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پریڈ کے دوران پاکستان ایئرفورس کے فائٹرز نے فلائی پاسٹ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے اس سال مجموعی طور پر 166 کیڈٹس پاس آوٹ ہو رہے ہیں، جو پاکستان ایئر فورس کی مستقبل کی مضبوط قیادت کی ضمانت ہیں۔

ایئر چیف مارشل نے زور دیا کہ پاکستان ایئر فورس کی یہ کامیاب کارروائیاں نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے اہم ہیں بلکہ دشمن کے عزائم کو بھی زمین بوس کر دیتی ہیں، اور ملک کی دفاعی تیاری کا ایک واضح پیغام دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم پیش رفت

Scroll to Top