بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 3 ہلاک شرپسند ہلاک کر دیے گئے۔

بلوچستان کے علاقے عمر دھوری میں سکیورٹی فورسز نے بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد فیصلہ کن آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق 6 سے 8 دہشت گردوں کی پارٹی کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور جھڑپ ابھی بھی جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، انٹرسیپٹ کالز سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے کمانڈر نے باقی ساتھیوں کو ہلاک شدہ ساتھیوں کو چھوڑ کر واپس جانے اور نکلنے کا حکم دیا جبکہ ان کا گولہ بارود بھی ختم ہو رہا تھا۔

سکیورٹی حکام نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ہیلکاپٹرز کی مدد سے روک تھام اور انٹرسپشن آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی کی نگرانی انتہائی سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید دہشت گرد کارروائیوں سے قبل پکڑے جا سکیں۔

نوٹ: مزید معلومات ایڈ کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top