پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرتے ہوئے نئے جوانوں کو موقع دیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سابق کپتان شان مسعود، اوپنر عبداللہ شفیق، خرم شہزاد اور عامر جمال کو فارم اور ٹیم آرڈر کی بنیاد پر ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپنر ساجد خان، صائم ایوب اور تیز گیند باز محمد علی بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی ہے جن میں سمیر منہاس، محمد طہٰ اور محمد سلیمان کو پہلی بار قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس سیریز کی خاص بات سمیر منہاس اور عرفات منہاس دونوں بھائیوں کا ایک ساتھ قومی ٹیم میں انتخاب ہے۔
دیگر منتخب کھلاڑیوں میں عبداللہ فضل، اذان اویس، محمد عباس، سعود شکیل، غازی غوری، سعد بیگ، سلمان علی آغا اور علی عثمان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل فون منگوانے والوں کو ایف بی آر نے بڑی خوشخبری سنادی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔





