پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور جلسے سے واپسی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر سے منتخب ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، پی ٹی آئی کا پاور شو بری طرح فلاپ، عوام نے مسترد کر دیا
حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی اور پارٹی کارکنان نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔





