کرم حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

کاشف الدین سید

کرم: 17 فروری کو کرم حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہنگو میں پولیس نے چھاپے کے دوران کرم قافلے سے لوٹا گیا سامان، نقدی اور ادویات برآمد کی ہیں۔

پولیس نے اس کارروائی کے دوران واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے، جنہوں نے لوٹی گئی ادویات فروخت کرنے کا اعتراف جرم کیا ہے۔

دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے دو الگ الگ واقعات، ایک شہید، ایک زخمی

حکومت نے اس حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر کاظم سمیت اہم دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کر دی ہے، تاکہ ان کی جلد گرفتاری ممکن ہو سکے۔

سرکاری ذرائع نے اس پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی کے ذریعے مزید ملزمان کی گرفتاری کے امکانات روشن ہیں۔

Scroll to Top