امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ رکوانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد ایک بار پھر مسترد کردی۔
قرارداد کے حق میں 48 جبکہ مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ری پبلکن ارکان نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسی کی حمایت کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کے دوران ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے اپنی جماعت کے مؤقف کے برعکس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنز، رینڈ پال اور لیزا مرکوسکی نے قرارداد کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ فروری میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد سے ڈیموکریٹ ارکان مسلسل ایسی قراردادیں پیش کر رہے ہیں جن کا مقصد صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔





