راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

راولپنڈی ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو کامیابی کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 95 اوورز کا سامنا کیا، ملن رتنائیکے 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سونال دینوشا نے 54 اور کوسال مینڈس نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

پسندو سوریا بندارا 38، دھاناجیا ڈی سلوا 37، کمنڈو مینڈس 16، لاہیرو اودارا 7، لاہیرو کمارا 5 اور پربتھ جے سوریا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: 

آسٹریلوی کرکٹ میں نیا بھونچال، کپتان کمنز مشکل میں پھنس گئے

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ یوں پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Scroll to Top