چنگان پاکستان نے صارفین کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے السوین بلیک سیریز کے مختلف ویرینٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔
کمپنی کے مطابق رعایتی قیمتیں بینک فنانسنگ اور ڈیلرشپ ریٹیل دونوں کے تحت دستیاب ہوں گی اور یہ آفر 31 دسمبر 2024 تک مؤثر رہے گی۔
کمپنی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ ہر آفر کے ساتھ دو سال کی پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس میں انجن آئل، آئل اور فیول فلٹرز، اے سی فلٹر، اسپارک پلگز اور بریک یا کلچ کی شیڈولڈ سروس شامل ہے۔
بینک فنانسنگ کے تحت السوین ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت میں دو لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 39 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اصل قیمت 41 لاکھ 89 ہزار روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سولر انرجی صارفین کے لیے خوشخبری، قیمتیں بڑی حد تک کم ہو گئیں
السوین ڈی سی ٹی لمیئر کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 47 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ لمیئر بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 48 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ریٹیل خریداری پر السوین ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کے بعد 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ السوین ڈی سی ٹی لمیئر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 47 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جبکہ لمیئر بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ آفرز بینک پارٹنرشپ اور مخصوص ڈیلرشپ پر دستیابی سے مشروط ہوں گی۔ السوین بلیک سیریز کے لیے جاری کردہ نئی قیمتیں سال 2025 کے اختتام تک مؤثر رہیں گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خریدار کم قیمت اور دو سال کی مفت مینٹیننس کے ساتھ السوین کے منتخب ماڈلز حاصل کرنے کا بہترین موقع پا سکتے ہیں۔





