خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تقرری وتبادلے

محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختونخوا پرائیوٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سمیت 4 پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا پرائیوٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ 19 کے محمد علی خان کو تبدیل کرکے ڈپوٹیشن پر ڈائریکٹر فنانس خیبرپختونخوا ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی تعینا ت کردیاہے جبکہ ڈائریکٹر فنانس خیبرپختونخوا ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی گریڈ 19 کے محمد ارشاد کو ڈائریکٹرآپریشن خیبرپختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی لگایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی 23 رکنی نئی سیاسی کمیٹی قائم،نوٹیفیکیشن جاری

اس طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر لطیف الرحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نور رحمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے۔

 

Scroll to Top