خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

سلمان یوسفزئی
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی مینا خان کو محکمہ اعلی تعلیم کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

اس حوالے سے انتظامیہ ڈپارٹمنٹ (کابینہ وِنگ) کی جانب سے آج 12 دسمبر کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تقرری وتبادلے

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گا۔

نئے قلمدان کے بعد مینا خان کے پاس صوبے میں بلدیاتی امور، انتخابات و دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داریاں بھی ہوں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top