پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا اہم اعلان سامنے آگیا

اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوسکتی ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی باقاعدہ ورکنگ 15 دسمبر کو حکومت کو ارسال کرے گا جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

Scroll to Top