سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 پاکستان کے معروف اسٹنٹ ڈرائیور سلطان محمد گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ کر ریورس ڈرائیونگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کر دیا۔

ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ ایونٹ کے دوران انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کیا اور یوں 2022 میں امریکی اسٹنٹ مین کے نام موجودہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز تھا۔

مزید برآں، سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیو کے دوران ریمپ جمپ میں بھی دوسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیو کے ساتھ ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔

شائقین نے ان کے اس تاریخی کارنامے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور سلطان محمد گولڈن کی مہارت کو سراہا۔

واضح رہے کہ  سلطان محمد خان گولڈن بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ موٹر کار اور موٹر سائیکل اسٹنٹس کے ماہر ہیں اور پاکستان میں اس کھیل کو متعارف کرانے والے پہلے شخص ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی خطرناک اسٹنٹس کیے اور متعدد عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا دعویٰ کیا، جن میں سے کچھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوئے۔

Scroll to Top