موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس ں نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا کاسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔





