پیرس: فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کے نتیجے میں حساس سرکاری ڈیٹا لیک ہوگیا ہے، جس کی تصدیق وزارت نے کر دی ہے۔
حملے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے اور ہیکرز کو اہم سرکاری فائلوں تک رسائی حاصل ہوگئی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ متاثرہ ڈیٹا میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست (FPR) شامل ہے۔
ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ کتنے ڈیٹا یا کون سی معلومات مکمل طور پر متاثر ہوئی ہیں۔
سائبر حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں یومِ والدین: کور کمانڈر پشاور نے کیڈٹس کو تعلیم اور کارکردگی کی ترغیب دی
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور نقصان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
یہ واقعہ فرانس میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے اور حکومتی محکموں کی حساس معلومات کی حفاظت پر سوالات اٹھا رہا ہے۔





