مکار مودی کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا، اقوام متحدہ کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا

مکار مودی سرکار اقوام متحدہ  کے خصوصی ماہرین   کے پوچھے 5سوالات کا 60دن میں جواب نہ دے سکا، جواب نہ آنے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے رپورٹ جاری کردی

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے بھارت کے خلاف رپورٹ جاری کی ہے کیونکہ مودی سرکار 5 اہم سوالات کے جواب دینے میں 60 دن تک ناکام رہی۔

رپورٹ میں بھارت سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے شواہد طلب کیے گئے اور کئی حساس سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ماہرین نے بھارت سے پوچھا کہ کیا وہ غیر قانونی طاقت کے استعمال کی وجہ سے انسانی زندگیوں کے نقصان کا ازالہ کرے گا اور اس پر معافی مانے گا؟

اسی طرح رپورٹ میں سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا اور پاکستان کے قانونی حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا؟

خصوصی ماہرین نے بھارت سے یہ بھی دریافت کیا کہ کیا وہ سندھ طاس معاہدے کی ڈسپیوٹ ریزولوشن شقوں کی پاسداری کرے گا اور جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کے لیے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کے لیے کیا اقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے مودی سرکار کے جھوٹ کاپردہ چاک کردیا

ماہرین نے واضح کیا کہ بھارت کا جواب رپورٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا اور اسے ہیومن رائٹس کونسل میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Scroll to Top