چاند نظر آ گیا، کل یکم رجب ہو گی ،نوٹیفکیشن جاری

ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب 22 دسمبر کو ہو گی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا۔

پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، اور کراچی کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

چاند نظر آنے کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ یکم رجب المرجب 22 دسمبر بروز پیر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ، ناسا کاالرٹ جاری

چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے اعلان پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

Scroll to Top