یو ایس ایف ڈی اے نے کینسر کا باعث بننے والی 127 بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کینسر کا باعث بننے والی 127 بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی اسٹرابیری ملک شیکس، کینڈی اور چیونگم میں کینسر سے تعلق رکھنے والا رنگ افزودہ کیمیکل پایا گیا ہے جس کے بعد یو ایس ایف ڈی اے نے کینسر کا باعث بننے والی 127 بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یو ایس ایف ڈی اے نے بھارتی غذائی مصنوعات میں استعمال ہونے والے رنگ افزودہ کیمیکل 127 ایریتھروسین پر پابندی عائد کر دی ہے جسے کینسر پیدا کرنے والا رنگ سمجھا جا رہا ہے۔

اس رنگ کو بھارتی اسٹرابیری ملک شیکس، کینڈی، چیونگم اور آئس کریم جیسے کئی مقبول غذائی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایریتھروسین، جو رنگ کا ایک مصنوعی ذریعہ ہے، کھانے پینے کی مصنوعات کو روشن سرخ رنگ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کے کینسر پیدا کرنے کے خطرے کے حوالے سے تجربات میں اس کے منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں جن میں چوہوں پر کئے گئے مطالعے نے اس کے کینسر پیدا کرنے والے اثرات کو واضح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی غذائی مصنوعات میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف، یورپی یونین نے تہکہ خیز رپورٹ جاری کردی

اس رنگ کے استعمال پر تحفظات بڑھنے کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس کی خوراک میں موجودگی کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی۔

Scroll to Top