متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان کادورہ کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان، 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔

یہ دورہ ان کابطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا جس میں وزراء اور سینئر عہدیدار شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران شیخ محمد بن زید وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے شعبوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top