وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پہلی بار مذاکرات کی پیشکش نہیں کی بلکہ انہیں سات مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اختیار ولی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم خود اپوزیشن کے ڈیسک پر جا کر مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں، جبکہ وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات مسترد کر دیے جائیں اور رونا دھونا بند کیا جائے، کیونکہ ان کا مقصد اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی میں جہاں بھی دو یا چار لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، وہ اپنا الگ گروپ بنا لیتے ہیں، جس سے مذاکرات اور تعاون کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔





