وففاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ نون کی حدود میں جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔
اسلام آباد: پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک ٹرک کا بریک فیل ہونے کے بعد پیش آیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک کی زد میں 1 کیری ڈبہ دو موٹرسائیکلیں آگئیں، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہر پانچ منٹ بعد ٹریفک حادثہ، سالانہ اموات 28 ہزار سے متجاوز
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔





