ملک میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے۔
سونے کی قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح چھو لی، فی تولہ 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور سرمایہ کاروں میں اس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1435 پوائنس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 265 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔





