حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے28پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں8روپے57پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت253روپے17 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت257 روپے8پیسے ہو گئی ہے۔
نئی قیمتیں آ ج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 دنوں تک برقرار رہیں گی جس کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔





