محمد اعجاز آفریدی
پشاور: محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نے 5آفیسر آف ایمرجنسی ریسکیو سروس کے تبادلے کردئیے۔
محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ کوہاٹ عمران یوسفزئی کو تبدیل کرکے ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سنٹر تعینات کیاگیاہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ18 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کو ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ کوہاٹ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا لاہور کے بعد سندھ کے دورے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابقڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ جواد خلیل کو تبدیل کرکے انہیں ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر پلاننگ ای آر ایس تعینات کیا گیاہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ لگایا گیاہے ۔
اسی طرح پی آر اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 17 کے ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خان کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈی آئی خان تعینات کیا گیاہے اور مذکورہ آسامی سے وقاص عالم کو ریلیو کردیا گیاہے۔





