ضمنی انتخاب میں کامیابی، وزیراعظم کی لیگی امیدوار کومبارکباد

ضمنی انتخاب میں کامیابی، وزیراعظم شہبازشریف کی مسلم لیگ ن کے امیدوار کومبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں ملک منیر اقبال چنڑ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے، بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے اپنے نمائندے کا انتخاب کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک منیر اقبال چنڑ کے بھائی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک منیر اقبال کے والد ملک محمد اقبال چنڑ نے قائد نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ پارٹی سے وفاداری نبھائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم نے مسلم لیگ ن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے صاحبزادے کی کامیابی اسی وفاداری اور عوامی خدمت کے تسلسل کی عکاس ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت دیدی

گزشتہ روز حلقہ این اے 168 کے تمام 292 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ 79 ہزار 306 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Scroll to Top