جنوبی افریقا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسکواڈ میں فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کی واپسی ہوئی ہے، جو انجری کے باعث تقریباً دس ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہے۔ تاہم ٹیم کے مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقی اسکواڈ میں کپتان ایڈن مارکرم کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا شامل ہیں۔
اس اسکواڈ میں شامل سات کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، جبکہ جنوبی افریقا کو ایونٹ کے گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔





