رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئی  ہیں۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے سائنسی بنیادوں پر رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے بعد عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کی توقع ہے، جبکہ سائنسی حسابات کی روشنی میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں کتنے دن باقی ہیں؟ممکنہ تاریخ جانئے

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Scroll to Top