فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار منظور جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی مسعود نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سجاد اور ناصر علی کی شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی اور پولیس اہلکار منظور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
زخمی ہونے والوں میں جانباز اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان، شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، دلہا کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
اس سے پہلے مردان کے علاقے شریف آباد میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ملزم دلہا موقع سے فرار ہو گیا، حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔





