سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، کراچی کو بڑے سانحے سے بچا لیا

کراچی بلدیہ رئیس گوٹھ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا کر شہر قائد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں نے ایک منی ٹرک پکڑا جو خالی پلاٹ میں کھڑا کیا گیا تھا، اس ٹرک میں ٹنوں وزنی بارودی مواد، 60 پلاسٹک کے ڈرمز، 5 گیس سلنڈرز، اور چالیس کلو سے زائد گھریلو تیار کردہ دھماکہ خیز مواد موجود تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اس ٹرک کے ذریعے اہم عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بروقت کارروائی کی اور ٹرک کو ناکارہ بنا دیا جس سے شہر میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی مکمل نگرانی کی اور دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ضبط کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں ایک اہم کامیابی ہے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔

Scroll to Top