پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی توجہ کا مرکز اڈیالہ جیل ہے۔
کرم ایجنسی میں حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ لوگ نقل مکان پر مجبور ہو گئے ہیں۔ متعدد گاوں خالی کرائے جارہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے قیام امن کے لئے اقدامات کرنا تو دور کی بات ان حالات کی مذمت تک نہیں کی گئی۔
گزشتہ 13 سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت صرف برائے نام ہے،اگر یہ کہا جائے کہ گزشتہ 13 سال سے خیبر پختونخوا سیاسی طور پر یتیم صوبہ ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔
تحریک انصاف کی حکومت جانتی ہے کہ وہ عوام کا ووٹ لیکر نہیں آئے یہی وجہ ہے کہ ان کی ترجیحات میں عوام کہیں شامل ہی نہیں ہے۔ صوبے کے امن کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔