وفاقی وزیرخزانہ اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا،سینئرصحافی حسن ایوب کا دعوی

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا۔

حسن ایوب کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں اور گفتگو محض قیاس آرائیاں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

حسن ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ اور ان کی معاشی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سول سروسز اکیڈمی میں 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام ، بلوچستان کے افسران کی نمایاں شرکت

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر ہونے والی تمام باتیں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

Scroll to Top