وینزویلا صرف امریکی سامان کے بدلے اپنا تیل فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم صرف امریکی مصنوعات اور سہولیات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکی سامان میں زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات، بجلی کے کارخانے اور توانائی کی سہولیات کے آلات شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا نے امریکا کو اپنے اہم ترین تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے جو عقل مندانہ فیصلہ ہے اور وینزویلا اور امریکا دونوں کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وینزویلا اسی صورت میں اپنا تیل بیچ سکے گا جب یہ امریکی مفادات کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں : گرم چائے یا کافی؟ رک جائیں، یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وینزویلا امریکی قومی مفادات کو پورا نہیں کر سکتا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ اعلان امریکی حکومت کی جانب سے وینزویلا کی توانائی کی مارکیٹ اور تجارتی تعلقات پر کنٹرول بڑھانے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کے اثرات اقتصادی اور سیاسی دونوں نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top