پاکستان رواں سال او آئی سی کے بڑے اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد: پاکستان رواں سال خواتین سے متعلق تنظیمِ اسلامی تعاون (او آئی سی) کی 9 ویں وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

اس سلسلے میں دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامی امور اور لاجسٹکس کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں یہ بھی بات کی گئی کہ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ میں پاکستان کے عزم کی بھرپور عکاسی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وینزویلا صرف امریکی سامان کے بدلے اپنا تیل فروخت کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی کامیاب میزبانی سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے اپنی اہم پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔

Scroll to Top