ملک کے مختلف علاقوں میں ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی/شمال مغربی بلوچستان، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں پر برفباری کا مکان ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ۔

مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد جبکہ بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان،کرم، باجوڑ، خیبر، چترال اور دیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسی خیل میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Scroll to Top