لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر ،دولہے کا انوکھا فیصلہ سب کو حیران کر گیا!

شادی میں دولہا عموماً مہنگی گاڑی، سجائی گئی کار یا شاہانہ بگھی میں دلہن لینے پہنچتا ہے لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے یہ تمام روایات توڑتے ہوئے بلڈوزر کو اپنی بارات کی سواری بنا لیا۔

سر پر سہرا، جسم پر عروسی لباس اور نیچے بلڈوزر! دولہے کی اس غیر معمولی انٹری کو دیکھنے کیلئے راستے میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بھارت میں شادی کی ایک انوکھی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی جہاں ایک نوجوان دولہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گیا۔ دولہے کی غیر معمولی بارات دیکھ کر راستے میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا جہاں عبدالکلام نامی نوجوان نے اپنی شادی کیلئے روایتی انداز سے ہٹ کر بلڈوزر پر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا روایتی عروسی لباس اور سر پر سہرا سجائے بلڈوزر پر سوار ہے اور دلہن کے گھر کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

اس منفرد منظر کو دیکھنے کیلئے راستے میں سیکڑوں افراد جمع ہوگئے اور لوگوں نے اپنے موبائل فونز میں اس لمحے کو محفوظ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں بارات کیلئے لگژری گاڑی کا انتظام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم عبدالکلام نے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے بڑا اقدام،13 ادارے ایک نظام سے منسلک،مشیر قانون کا 90 روزہ روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت!

اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن نوجوان اپنی ضد پر قائم رہا۔

دولہے کی اس انوکھی سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور شادی میں بلڈوزر کی اس غیر معمولی انٹری کو خوب توجہ مل رہی ہے۔

Scroll to Top