نئے سال کے آغاز پر یونائیٹڈ کمپنی نے اپنے 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب اس موٹر سائیکل کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ دو رنگوں سرخ اور سیاہ، میں دستیاب ہوگی۔
یونائیٹڈ 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل میں 4-اسٹروک OHC سنگل سلنڈر انجن نصب ہے، جو ہوا کے ذریعے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اس کا انجن ڈسپلیسمنٹ 78 سی سی ہے اور کمپریشن ریشو 8.1:1 مقرر کیا گیا ہے جو روزمرہ استعمال کے لیے مستحکم اور معیاری کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
بریکنگ سسٹم کے حوالے سے موٹر سائیکل کے سامنے اور پیچھے ڈرم مکینیکل بریکس لگائے گئے ہیں جبکہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن ہموار ڈرائیونگ کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اسٹارٹنگ کے لیے موٹر سائیکل میں آرم اسمبلی کِک اسٹارٹر فراہم کیا گیا ہے۔
ایندھن کی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جو طویل سفر اور روزمرہ آمدورفت کے لیے مناسب سمجھی جاتی ہے۔ ٹائروں کے سائز کی بات کی جائے تو اگلا ٹائر 2.25-17/4PR اور پچھلا 2.50-17/4PR ہے۔
موٹر سائیکل میں 12 وولٹ بیٹری نصب کی گئی ہے اور انجن آئل کی گنجائش 0.7 لیٹر رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ 70 سی سی اسٹینڈرڈ موٹر سائیکل سادہ ڈیزائن، معیاری خصوصیات اور مناسب قیمت کے ساتھ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔





