جنوبی وزیرستان : جےیو آئی کے مقامی رہنما کے ساتھ افسوسناک واقعہ،ہسپتال منتقل

نورعلی وزیر

جنوبی وزیرستان لوئرکے وانا بازار میں بم دھماکہ ہواہےجس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا سلطان زخمی ہو گئے۔

زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مولانا سلطان جامعہ اشرفیہ کے مہتمم ہیں اور وہ مدرسے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ وانہ بازار میں ان کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ وانا بازار کے مرکزی علاقے میں پیش آیا اور دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top