دو اہم صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات طے، نام سامنے آ گئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بین الصوبائی امور، باہمی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مشترکہ مسائل کے حل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

یہ ملاقات سیاسی طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے اور اس کے نتائج آنے والے دنوں میں ملکی سیاست اور بین الصوبائی تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں اور وسائل کے اشتراک پر بھی بات کریں گے، جس سے عوامی مسائل کے تیز حل اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، شیڈول اور سرگرمیاں سامنے آ گئیں

پیر کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے شیڈول میں ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت، جیل اسیران سے ملاقاتیں، حیدرآباد اور کوٹری میں ریلیاں اور بار ایسوسی ایشنز و تاجر تنظیموں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

اتوار کو وہ آئی ایل ایف، سینئر وکلاء اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے جبکہ کیماڑی اور ضلع غربی میں اسٹریٹ موومنٹ کے علاوہ مزار قائد کی زیارت بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سندھ میں میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے اور پیر کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد پشاور واپس روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کو مزید تیز کرنے کے لیے اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر عوام نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

Scroll to Top