لاہور: جمیعت علما السلام )جے یو آئی( کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ تین روزہ دورے کے دوران مختلف اجتماعات اور کنونشنز میں شرکت کریں گے۔
جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان11 جنوری صبح دس بجے جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع اور مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔
بعد از نماز ظہر وہ جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ختم بخاری کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
حافظ غضنفر عزیز نے مزید بتایا کہ 12 جنوری کو بعد نماز ظہر مولانا فضل الرحمان صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دو اہم صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات طے، نام سامنے آ گئے
اس دورے کے دوران وہ علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی کے ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ اور سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہوں گے۔





