پیکا کا پہلا سرکاری اور حتمی نتیجہ ،ایمان مزاری اور علی ہادی چٹھہ کی سزا پر وزیراطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل

وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، عطا تارڑ

فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا نے افغان طالبان ریجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں، اور افغانستان کی سرزمین کے دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے ناقابل تردید شواہد بھی موجود ہیں۔ سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں لیکن تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابل قبول نہیں اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

Scroll to Top