اپوزیشن لیڈر کے معاملے پروفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے محمود خان اچکزئی کو بطور قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت ملنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے افغانستان کی ترجمانی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے، عطا تارڑ

محمود خان اچکزئی کے نام پر جاری ڈیڈ لاک اب ختم ہو چکا ہے اور ان کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی اور اس اہم عہدے کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top