اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کے متعدد حصے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور-اسلام آباد موٹروے (ایم-2) دھند کی شدت کے باعث مکمل بند کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اسی طرح لاہور-سیالکوٹ موٹروے (ایم-11) کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔ دیگر متاثرہ موٹرویز میں ایم-1 پشاور سے رشکئی، ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، اور ایم-5 روہڑی سے رحیم یار خان شامل ہیں۔
دُھند کے باعث (موجودہ صورتحال):
ایم-1: پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔
ایم-2: اسلام آباد سے لاہور تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور سے جڑانوالہ تک بند ہے۔
ایم-4: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔
ایم-5: روہڑی سے رحیم یار خان تک بند ہے۔
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 12, 2026
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حدِ نگاہ بہتر ہونے تک اپنے سفر کو موخر کریں۔
ترجمان نے کہا کہ دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کی منظوری دے دی
ڈرائیورز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھند کے دوران صبح 10 سے شام 6 تک سفر کے اوقات کو ترجیح دی جائے، اور ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی اور مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔





