لائیو سٹاک بھرتیوں میں خواتین اور معذور نظر انداز، ریحانہ اسماعیل نے اسمبلی میں سوالات اٹھا دیے

لائیو سٹاک بھرتیوں میں خواتین اور معذور نظر انداز، ریحانہ اسماعیل نے اسمبلی میں سوالات اٹھا دیے

جمعیت علماء اسلام کی ممبر صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں لائیو سٹاک محکمے میں بھرتیوں کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھادیئے۔

اسمبلی اجلاس سے خطاب انہوں نے کہا کہ سال 2018 سے ستمبر 2024 تک محکمہ لائیوسٹاک میں بھرتیاں کی گئیں مگر خواتین کو مخصوص کوٹہ کے باوجود پوسٹیں نہیں دی گئیں۔

ریحانہ اسماعیل نے کہاکہ کوٹہ ہونے کے باوجود خواتین کے لیے کچھ نظر نہیں آ رہا۔ جب ایسے معاملات ہوتے ہیں تو صرف تقریریں کی جاتی ہیں۔ اگر ہم خواتین یہاں بیٹھی ہیں اور خواتین کے لیے بات نہ کریں تو اس کا کیا فائدہ؟

انہوں نے مزید کہا کہ محکمے میں نہ صرف خواتین بلکہ معذوروں کے ساتھ بھی بھرتیوں میں نظر انداز کرنے کا رجحان پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بالآخر راز کھل گئے! سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی ہی حکومت کے بیانیے کیخلاف بول دیا

اجلاس کے دوران وزیر قانون آفتاب عالم نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ڈیپارٹمنٹس میں مزید بھرتیوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ڈیجیٹل ایرا میں شامل ہو رہے ہیں اس لیے ہمیں زیادہ ہیومن ریسورس بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں۔ جن اداروں میں پوسٹوں کی ضرورت نہیں، وہاں موجود پوسٹوں کو کم کرنا بہتر ہوگا۔ جہاں واقعی ضرورت ہوگی، وہاں اشتہار ضرور دیا جائے گا۔”

Scroll to Top