طاہر رشید
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقے وادی قمر میں سونے کی تلاش کے دوران سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دریائے سندھ کے کنارے کھدائی کے دوران زمین کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کافی عرصے سے دریا کے کنارے سونا نکالنے کا کام کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : لائیو سٹاک بھرتیوں میں خواتین اور معذور نظر انداز، ریحانہ اسماعیل نے اسمبلی میں سوالات اٹھا دیے
جاں بحق افراد میں طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال، فراز ولد فرزند علی اور فیضان ولد حاجی رحمن شامل ہیں۔
کئی مہینوں سے سونے کی تلاش پر پابندی عائد ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا اعلان بھی جاری کیا گیا تھالیکن اس کے باوجود غیر قانونی سونے کی تلاش جاری رہی۔
اس واقعے کے حوالے سے کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر رحیم اللہ محسود نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ ہےلیکن مقامی لوگ بڑی مشینری کے بجائے مختلف اوزار استعمال کرکے ہاتھوں سے سونا نکالتے ہیں۔





