بگ بیش لیگ،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زمان خان ہیروبن گئے

بگ بیش لیگ کے 35 ویں میچ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کر کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز جیت دلوائی۔

ہوبارٹ ہاریکنز نے برسبین کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور میچ صرف 3 رنز کے فرق سے برسبین ہیٹ کے نام رہا۔

میتھیو کوہنیمن کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، لیکن سب کی توجہ زمان خان کے آخری اوور پر رہی، جس میں انہوں نے مخالف ٹیم کو صرف چھ رنز بنانے دیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

کپتان عثمان خواجہ نے فیصلہ کیا کہ میچ کے اہم آخری اوور کا ذمہ دار زمان خان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

پہلی گیند پر زمان نے فل ٹاس کروائی، جسے نیتھن ایلس نے بولر کی جانب کھیل کر کوئی رن نہیں بنایا۔ دوسری گیند پر ایلس نے تھرڈ مین کی جانب ایک رن لیا۔

تیسری اور چوتھی گیند پر کوئی رن نہیں ہوا، پانچویں گیند پر زمان نے وکٹ حاصل کی۔ آخری گیند پر ہوبارٹ کے نئے بیٹر رشاد حسین نے صرف ایک رن بنایا اور اس طرح میچ برسبین ہیٹ کے نام رہا۔

Scroll to Top